ہارر مووی دیکھتے ہوئے فلم بین ہلاک، لاش غائب
ہولی وڈ فلم’’ دی کونجیورنگ 2‘‘ کو سینما میں دیکھتے ہوئے ایک شخص ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا
اتوار 19 جون 2016 11:37
تامل ناڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) ویسے تو بہت زیادہ ہارر فلمیں دیکھنا کمزور دل حضرات کے بس کی بات نہیں ہوتیں مگر انڈیا میں تو ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو گھما کر رکھ دیا۔جی ہاں گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم دی کونجیورنگ 2 کو سینما میں دیکھتے ہوئے ایک شخص ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا۔یہ واقعہ انڈین ریاست تامل ناڈو کے قصبے ترونامالائی میں پیش آیا جہاں کے ایک سینما میں فلم کے اختتام کے قریب 65 سالہ شخص کو سینے میں درد اٹھا ۔
اس شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ وہاں چل بسا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس کے بعد حالات میں پراسرار موڑ اس وقت آیا جب ڈاکٹروں کی جانب سے لاش کو ترونامالائی گورنمنٹ میڈیکل کالج ہاسپٹل روزانہ کیا گیا مگر وہ میت غائب ہوگئی۔(جاری ہے)
ایسا مانا جارہا ہے کہ نامعلوم افراد نے ممکنہ طور پر اس لاش کو غائب کردیا ہے۔آخری اطلاعات تک لاش کو تلاش نہیں کیا جاسکا تھا اور مقامی لوگوں کے اندر ماورائی طاقتوں کے حوالے خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔
بیشتر افراد کا ماننا ہے کہ ماورائی طاقتوں نے اس لاش کو غائب کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جیمز وان کی فلم دی کونجیورنگ 2 میں ایسے افراد کی کہانی پیش کی گئی ہے جو ماورائی واقعات کی تحقیقات کرتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ فلم 2013 کی ’’ دی کونجیورنگ‘‘ کا سیکوئل ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.