حکومت کرپشن کے خلا ف مستقل آزادانہ کمیشن تشکیل دینا چاہتی ہے،سید عاشق حسین کرمانی
اتوار 19 جون 2016 17:36
اوکاڑہ۔19 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جون ۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے اور مسلم لیگ ن کے راہنما سید عاشق حسین کرمانی نے کہاہے کہ حکومت کرپشن کے خلا ف مستقل آزادانہ کمیشن تشکیل دینا چاہتی ہے اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی جلد ہو جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ممبران الیکشن کمیشن کے لئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت آئینی ضرورت ہے تاہم تحریک انصاف کو بھی اس میں شامل کرلیاجا رہاہے کیوں کہ مسلم لیگ ن پاکستان کے تمام آئینی اداروں کا استحکام چاہتی ہے جس کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشاورت کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔
انہوں نے ٹی او آرز کے حوالہ سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اس معاملہ میں واضع ہے کہ ایک ایسا مستقل کمیشن تشکیل دیا جائے جوآزادنہ ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انداز سے سب کا احتساب کرنے کا اہل ہو ،انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الزامات کا کھیل کھیلنے کی بجائے کرپشن کا خاتمہ کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.