اچھی باڈی بنانے کے لئے ورزش سے زیادہ خوراک اور جسم کو آرام دینا چاہئے‘ عامر خان
پیر 20 جون 2016 14:41
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جون ۔2016ء) بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان نے کہا ہے اچھی باڈی بنانے کے لیے زیادہ ورزش کرنے سے زیادہ ضروری اچھی خوراک اور جسم کو آرام دینا ہے۔فلم دنگل میں اپنا وزن کم کرنے اور باڈی بنانے کے لیے وہ روزانہ 10 سے 12 گھنٹے تک سوتے تھے۔
(جاری ہے)
ایک بھارتی جریدے کو انٹرویوکے دوران عامر نے بتایا کہ فلم میں پہلے انھیں اپنا وزن بڑھانا تھا اورپھر فلم کے دوسرے حصہ میں انھیں کافی پتلادبلا نظر آناتھااوردوسرے حصے کے لیے میں نے اچھی خوراک اور تقریبا چھ گھنٹے تک ورزش کرنے کیساتھ ساتھ تقریبا 10 سے 12 گھنٹے سونے سے اپنے وزن کو کم کرلیا۔
انھوں نے کہا کسی بھی خوراک اور ورزش کا اثر بدن پر تب تک ٹھیک سے نہیں ہوتا جب تک نیند پوری نہ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک جسم کو آرام نہیں دیں گے تب تک بدن میں ضروری تبدیلی نہیں آئے گی اور جسم پر اس کا اثر نہیں ہوگا۔عامر نے کہا اچھی باڈی بنانے کے لیے زیادہ ورزش کرنے سے زیادہ ضروری اچھی خوراک اور جسم کو آرام دینا ہے۔اگر ورزش کی ضرورت 25 فیصد ہے تواچھی خوراک کی 50 فیصد اور آرام کی ضرورت 25 فیصد ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مجھے پروٹوکول کیوں دے رہے ہو، میں نے کرپشن تھوڑی کی ہے؟ بشریٰ انصاری
-
فلسطین ہمیشہ ہمارے دلوں اور ذہنوں میں رہتا ہے، عائزہ خان
-
سلمان خان نے مجھے فلم ’’جڑواں‘‘ سے کک آوٹ کر دیا تھا، گووندا کا دعوی
-
بھارتی پنجابی گلوکارواداکار دلجیت دوسانجھ کا گلوکارہ شازیہ منظور کو ٹربیوٹ ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویںبرسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
نبیل ظفر نے ثانیہ مرزا کو نکاح کرنے کا مشورہ دیدیا
-
تقریب کے شرکا کی جانب سے چیزیں پھینکنے پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی
-
پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کانز فلم فیسٹیول میں پیش
-
گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں
-
ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں،آغا علی
-
غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، ملائیکہ ریاض
-
بھارتی اداکارہ نے سابق شوہرکرن ویرمہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.