انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر43 ہو گئی
پیر 20 جون 2016 15:06
جکارتہ۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جون۔2016ء) انڈونیشیا میں شدید بارشوں ،سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر43 ہو گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہلاکتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
(جاری ہے)
حکام کے مطابق شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے زیادہ نقصان صوبہ جاوامیں ہوا ہے جہاں 19سے زیادہ دیہات مٹی کے ملبے تلے دب چکے ہیں اور ریسکیو کارکن لاپتہ افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔
انڈونیشیا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان سٹوپو پورو کا کہنا ہے کہ اب تک ملبہ سے نکالی جانے والی لاشوں کی تعداد 43 ہو چکی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ملبہ تلے اب بھی 19 افراد دبے ہوئے ہیں جن کے زندہ بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.