دکھی انسانیت کی جذبے کیساتھ بے لوث خدمت،ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کے ڈاکٹر عدنان قیصر کو 5 لاکھ روپے انعام
عدنان جیسے مسیحا ہمارے سروں کے تاج ہیں، دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنیوالے ڈاکٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کرینگے‘وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب
پیر 20 جون 2016 18:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خلق خدا کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں اورڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کے کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر عدنان قیصر نے مریضوں کے علاج کیلئے صحیح معنوں میں مسیحا بن کر ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے جس پر میں انہیں اپنی اور پنجاب حکومت کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ نے دکھی انسانیت کی جذبے کے ساتھ بے لوث خدمت کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کے کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر عدنان قیصر ملک کو 5 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیااور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پرڈاکٹر عدنان قیصر کو تعریفی سند بھی دی ،گزشتہ روزمیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کا اچانک دورہ کیا اوراس دورے کے دوران ہر مریض نے اس فرشتہ صفت ڈاکٹر عدنان قیصر کی مسیحائی کی دل سے تعریف کی ، ڈاکٹر عدنان قیصر جیسے مسیحا ہمارے سروں کے تاج ہیں، دکھی انسانیت کی جذبے کے ساتھ بے لوث خدمت کرنے والے ڈاکٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی،ہسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف ڈاکٹر عدنان قیصر کو دیکھ کر میرا دل بہت مطمئن اور خوش ہوااور پاکستان میں ایسے بے شمار ڈاکٹرز ہیں جن کے دل میں دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ موجزن ہے ،دکھی انسانیت کی مثالی اور بے لوث خدمت کرنے والے ڈاکٹروں کی ہر سطح پر بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.