ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے کورم کی نشاندہی، رواں سیشن کے دوران پہلی بار سبکی کا سامنا

منگل 21 جون 2016 14:26

اسلام آباد ۔21جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2016ء) تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے حسب روایت منگل کو بھی قومی اسمبلی میں کورم کی نشاندہی کی تاہم کورم پورا ہونے پر انہیں رواں سیشن کے دوران پہلی بار سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر پی ٹی آئی کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کردی۔ سپیکر نے گنتی کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نکلنے پر اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی۔

متعلقہ عنوان :