قومی اسمبلی میں کورم پورا ہونے کے باوجود نشاندہی کرنے پر اپوزیشن کو خفت و شر مندگی کا سامنا

تحریک ا نصاف کی ڈاکٹر شیریں مزاری نے حسب معمول کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی ،گنتی پرپورا نکلا شیریں مزاری صاحبہ خواجہ آصف کی جگہ ہم معافی مانگ لیتے ہیں معاف کردو،لیگی ارکان کی مزاری کو مخاطب کرکے جملے بازی

منگل 21 جون 2016 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون ۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو کورم کی نشاندہی کر نے کے بعد کورم پورا ہونے پر خفت و شر مندگی کا سامنا کر نا پڑا،کورم کی نشاندہی حسب معمول تحریک ا نصاف کی ڈاکٹر شیریں مزاری نے کی،لیگی ارکان نے شیریں مزاری کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری صاحبہ خواجہ آصف کی جگہ ہم معافی مانگ لیتے ہیں معاف کردو۔

منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت 15منٹ تاخیر سے شروع ہوا،تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول کی ادائیگی کے بعد سپیکر ایاز صادق نے ایوان کی کارروائی شروع کرنا چاہی تو حسب معمول تحریک انصاف کی ڈاکٹر شیریں مزاری کورم کی نشاندہی کیلئے کھڑی ہوگئیں،جس پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ڈاکٹر صاحبہ مجھے پتہ تھا اس لئے میں اپکا ہی نام لینے والا تھا کہ اپ کورم کی نشاندہی کر لیں،جس کے بعد سپیکر ایاز صادق نے گنتی کے بعد کورم پورا ہونے پر ایوان کی کارروائی جاری رکھی،کورم پورا ہونے پر حکومتی ارکان نے زور زور سے ڈیسک بجائے اور ڈاکٹر شیریں مزاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری صاحبہ خواجہ آصف کی جگہ ہم معافی مانگ لیتے ہیں اب غصہ چھوڑ دیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہڈاکٹر شیریں مزاری قومی اسمبلی کے رواں بجٹ اجلاس میں روزانہ اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کر دیتی تھیں جس پر ایوان کی کارروائی کورم پورا ہونے تک معطل کر دی جاتی تھی ۔