اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ فلسطینی لڑکا شہید،چارزخمی
بدھ 22 جون 2016 14:33
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس سے ایک چودہ سالہ فلسطینی لڑکا شہید اور چار افراد زخمی ہوگئے،میڈیارپورٹس کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے بیت التحتہ کی مقامی کونسل کے سربراہ وجیہ احمد نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک کار پر فائرنگ کی اور اس میں سوار فلسطینی لڑکا محمود بدران شہید ہوگیا ۔
مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں ایک اسپتال میں واقعے میں زخمی ہونے والے چار افراد کو منتقل کیا گیا ہے۔ان میں ایک فلسطینی شدید زخمی ہے اور تین کو معمولی زخم آئے ۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج ایک مصروف شاہراہ پر گاڑیوں پر پتھراوٴ کرنے والے فلسطینیوں کی جانب فائرنگ کی تھی اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق بعض راہ گیر بھی اس کی زد میں آگئے ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.