مون سون بارشیں،سیلاب،پشاور، نوشہرہ،چارسدہ،ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، سوات، شانگلہ، دیر اپر، دیر لوئر ،حساس قرار
بدھ 22 جون 2016 16:48
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، خیبرپختونخوا نے رواں سال 2016 کے مون سون بارشوں و سیلاب سے ممکنہ نقصانات میں کمی لانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میجر جنرل اصغر نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ڈی ایم اے اور ایف ڈی ایم اے کے افسران نے شرکت کی۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے صوبہ خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں ،سیلاب اور اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ حساس اضلاع جن میں پشاور، نوشہرہ،چارسدہ،ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، سوات، شانگلہ، دیر اپر، دیر لوئر شامل ہیں کو امدادی سرگرمیوں کے لئے اضافی فنڈز کا اجراء کیا جا رہا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے خود بھی 11 کروڑ مالیت کا ریلیف سامان جن میں خیمے، کمبل، چٹائیاں، ایمرجنسی سے نمٹنے کی اشیاء وغیرہ شامل ہیں خرید رہا ہے جیسے ضرورت کے مطابق متاثرہ اضلاع کو فراہم کیئے جائینگے۔
انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں میں فلڈ کنٹرول رومز کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے جو پورے مون سون میں پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کے ساتھ ہمہ وقت رابطے ہونگے اور بروقت امدادی سرگرمیوں شروع کرنے میں بھر پور کردار ادا کرینگے۔اجلاس کو فاٹا میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے تیاری کے باے میں بھی بتایا گیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز نے پی ڈی ایم اے کی پیشگی منصوبہ بندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں این ڈی ایم اے امدادی سرگرمیوں میں بھر پور معاونت فراہم کریگا۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.