سعودی عرب میں غیر محرم کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے والی خاتون گرفتار

جمعرات 23 جون 2016 11:55

سعودی عرب میں غیر محرم کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے والی خاتون گرفتار

ریاض ۔ 23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جون ۔2016ء) مکہ پولیس نے اریٹیریا کی شہری خاتون کو غیر محرم کے ساتھ غیر قانونی طور پر ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دوران ڈرائیونگ خاتون کی گاڑی 2گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا جس کے بعد دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتار کی جانیوالی30سالہ غیر ملکی خاتون ایک غیر محرم سعودی شہری کے ساتھ گا ڑی ڈرائیو کر رہی تھی جس کے بعد ان دونوں نے رمضان میں دن کے وقت کھلی جگہ پر کھانا بھی کھایا۔