5 رکنی قومی ٹیم عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کریگی
ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ مصحف سکوائش کمپلیکس میں جاری
جمعرات 23 جون 2016 21:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جون ۔2016ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا ہے کہ 5 رکنی قومی ٹیم عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کریگی۔ یہ چیمپئن شپ 6 اگست سے پولینڈ میں شروع ہوگی۔ 5 رکنی ٹیم میں محمد اسراحمد، عباس شوکت، احسن ایاز، مہربان جاوید اور کاشف آصف شامل ہیں۔
(جاری ہے)
ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف سکوائش کمپلیکس میں جاری ہے اور ان کھلاڑیوں کو امجد خان اور فضل شاہ جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو رمضان المبارک کے باعث رات کو تربیت دی جاتی ہے۔ قومی ٹیم 6 اگست کو پولینڈ روانہ ہوگی اور یہ چیمپئن شپ 17 اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ قومی ٹیم عالمی جونیئر سکوائش چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
امریکا نے سندیپ لمی چانے کو ویزہ دینے سے انکار کردیا
-
انگلینڈ کے خلاف سیریز، بابر نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا اشارہ دیدیا
-
ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ، امریکا کی بنگلادیش کو شکست
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر
-
پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ منسوخ کر دیا گیا
-
ثانیہ مرزا نے گھرکے باہر اپنے اور بیٹے کے نام کی نیم پلیٹ لگادی
-
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہو گا یا نہیں؟
-
یوسی چیئرمین وجیہ الحسن کا شاہ فیصل فٹبال کلب کا دورہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کیلئے آفیشلز کا اعلان
-
پاکستان ٹینس ٹیم مسلسل تیسری فتح کے بعد اے ٹی ایف ٹیم کمپٹیشن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
-
ہیوگو نیس اور جان زیلینسکی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.