برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ریفرنڈم میں‌ناکامی پر استعفی دے دیا

تین ماہ بعد وزارت عظمی چھوڑ دوں‌گا، برطانوی عوام اکتوبر تک نیا وزیر اعظم منتخب کر لیں۔ ڈیوڈ کیمرون کا پریس کانفرنس سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 جون 2016 12:27

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ریفرنڈم میں‌ناکامی پر استعفی دے دیا

برطانیہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2016ء): برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ریفرنڈم کی ناکامی پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔برطانوی الیکٹورل کمیشن نے ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے طابق برطانوی عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں فیصلہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ اہم معاملات پر عوام کو اعتماد میں لیا جاتا ہے ۔

شہریوں کے یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے کااحترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام نے یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں فیصلہ دیا۔علیحدگی کے فیصلے کے باوجود معروضی حالات میں تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یورپی باشندے برطانیہ میں رہ سکیں گے۔ریفرنڈ م کا انعقاد پارلیمانی نظام کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

عوام نے یہ فیصلہ سیاست سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں کیا ۔

ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ کو نئی لیڈر شپ کی ضرورت ہے ، چھ سال تک برطانیہ کا وزیر اعظم رہنے پر فخر ہے ۔برطانوی قوم کو اب نیا وزیر اعظم اور لیڈر منتخب کرنا چاہئیے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی معیشت مضبوط اور مستحکم ہے ۔ سرمایہ کاروں کو یقین دلاتا ہوں کہ برطانوی معیشت کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ تین ماہ بعد وزارت عظمیٰ چھوڑ دوں گا جس کے بعد نئی قیادت یورپی یونین سے مذاکرات کرے گی ۔ نیا وزیر اعظم اکتوبر میں اقتدار سنبھالے گا ،۔ عوام اکتوبر تک اپنا نیا وزیر اعظم منتخب کر لیں۔