سابق صدر زرداری کا امریکی سینیٹر جان مکین سے ایف 16 طیاروں کے حصول کیلئے پاکستان کی حمایت کا مطالبہ
جمعہ 24 جون 2016 15:20
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے امریکی سینیٹر جان مکین سے ایف 16 طیاروں کے حصول کیلئے پاکستان کی حمایت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ایف 16اور ڈرون ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، پاکستان دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔
جمعہ کو سابق آصف علی زرداری سے امریکی سینیٹر جان مکین نے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں جمہوری عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے امریکی سینیٹر سے ایف 16طیاروں کے حصول کیلئے پاکستان کی حمایت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ایف 16اور ڈرون ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، پاکستان دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی نوجوان اور عوام نے قربانیاں دی ہیں،دہشت گردی کے باعث پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مضبوط ہونے چاہئیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.