ضلع بھرمیں ٹیمیں ڈینگی کے انسداد کے لئے سرگرم عمل ہیں،ڈی سی او
جمعہ 24 جون 2016 15:39
فیصل آباد۔24 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جون۔2016ء)ڈینگی کے انسدادی اقدامات کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع کو 19زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں 691ان ڈو اور آؤٹ ڈور ٹیمیں ڈینگی لاروا کے صفایا کے لئے سرویلنس پر مامور ہیں تاکہ ڈینگی کی پیدائش اور افزائش کے تمام ممکنہ مقامات کا صفایا یقینی بنایا جا سکے۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینینیشن آفیسر سلمان غنی نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ پری مون بارشوں میں انسداد ڈینگی اقدامات پر بھر پور عملدرآمد کے سلسلے میں غیر معمولی طور پر چوکس رہیں۔
مون سون میں ڈینگی کی افزائش کے خطرات موجود ہیں لہٰذا کوتاہی یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے لہٰذا اس کی روک تھام کے لئے محکمانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کی معاونت حاصل کی جائے تاکہ کسی جگہ ڈینگی سر نہ اٹھائے۔(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں 402ان ڈور اور 289 آؤٹ ڈور ٹیمیں ڈینگی کے انسداد کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال اب تک 11 لاکھ 22ہزار 11گھروں اور 4لاکھ 69ہزار 348 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا گیا اور اس دوران 40مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا ملا اور جس کی فوری کیمیکل ٹریٹمنٹ کر دی گئی جبکہ رواں سال اب تک احتیاطی اور انسدادی اقدامات مکمل نہ کرنے والے 486افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے جا چکے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.