یوم بدر کا پیغام ہے ہم حق وباطل کے معرکے میں حق و سچ کا ساتھ دیں ،اسد اﷲ بھٹو
اسلام اور قرآن کا نظام عدل و انصاف پر مبنی اور مزدور دوست نظام ہے ،این ایل ایف کے تحت یوم بدر کے موقع پر دعوت افطار سے خطاب
جمعہ 24 جون 2016 18:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر وسابق رکن قو می اسمبلی اسد اﷲ بھٹو نے کہا کہ اسلام اور قرآن کا نظام عدل و انصاف پر مبنی اور مزدور دوست نظام ہے ۔نبی کریم ؐ کو بھی دنیامیں اس لیے بھیجا گیا کہ حق داروں کو ان کا حق ملے اور ظلم و استحصال کا خاتمہ ہو ۔غزوہ بدر میں اس بات کا فیصلہ ہوا کہ اب ظلم و استحصال کے بجائے اسلام کا عادلانہ نظام قائم ہوکر رہے گا اور پھروقت نے ثابت کیا کہ عرب اور عجم اسلام کے زیر نگیں ہوگئے ۔
یوم بدر کا پیغام یہ ہے کہ ہم حق وباطل کے معرکے میں حق و سچ کا ساتھ دیں اور مزدوروں ،مظلوموں اور محروموں کے حقوق کی جدوجہد میں آگے بڑھ کر شریک ہوں ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے یوم بدر کے موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے تحت ادارہ نورحق میں ایک بڑی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا دعوت افطار سے آل پاکستان ٹریڈ یونین آرگنائزیشن کے چیئرمین حبیب الدین جنیدی ،جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر برجیس احمد ،این ایل ایف سندھ کے صدر نظام الدین شاہ ،این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان اور این ایل ایف کراچی کے سکریٹری عبد السلام نے بھی خطاب کیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.