ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس پر سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہیں‘ڈاکٹر فرخ جاوید
صارفین رمضان بازاروں میں خریداری کر کے روزانہ 200روپے تک کی بچت کرسکتے ہیں‘رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس کی سہولت پورا مہینہ جاری رہے گی‘وزیر زراعت پنجاب کاجائزہ اجلاس سے خطاب
جمعہ 24 جون 2016 19:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس پر سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہیں،حکومت پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کے ریلیف کیلئے متعدد اشیاء ہر خصوصی سبسڈی دی جس کے باعث صارفین رمضان بازاروں میں خریداری کر کے روزانہ 200روپے تک کی بچت کر سکتے ہیں،ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس پراعلیٰ کوالٹی کی سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی تمام مہینہ جاری رہے گی۔
وزیر زراعت پنجاب نے رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کا عملہ ماہ مقدس میں روزہ داروں کی سہولت کیلئے بہترین خدمات فراہم کررہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس کے دوران روزہ داروں کیلئے ہر ممکن ریلیف کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں اور یہ سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فیئرپرائس شاپس پر آلو ،پیاز،کیلا،سیب،سفید چنا،ٹماٹر،بھنڈی،کریلا،کدو،مسور ثابت اور چاول ہول سیل نرخ پر فروخت کئے گئے جبکہ کھجوریں ،دال چنا،دال مسور اور دال ماش امدادی نرخ پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ اکیس روز میں 16اشیائے خوردونوش کی فروخت96لاکھ کلو گرام سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبہ بھر کے 318رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کل رمضان بازاروں میں 290روپے کے امدادی نرخ پر دس کلو گرام آٹا کے1لاکھ17ہزار 364تھیلے فروخت کئے گئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں310روپے کے نرخ پر 10کلو گرام آٹے کے17499تھیلے فروخت ہوئے۔ صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں چینی کی فروخت بھی عروج پر ہے اور55روپے فی کلو گرام کے امدادی نرخ پر گزشتہ روز4لاکھ77ہزار237کلو گرام چینی فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ بائیس روز میں رمضان بازارو ں میں امدادی نرخ پر79لاکھ 39ہزارکلوگرام سے زائد چینی فروخت کی جا چکی ہے۔وزیر زراعت ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس کی کارکردگی پر اظہار اطمیان کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس کے دوران عملہ اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کرے جس کا اجر رب تعالیٰ کے ہاں محفوظ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.