پولیس کی جانب سے یوم شہادت حضرت علی کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات

جمعہ 24 جون 2016 23:13

سکھر۔ 24جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جون ۔2016ء) خیرپور پولیس نے ضلع بھر میں یوم شہادت حضرت علی کے حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی خیرپور غلام اظفر مہیسر کے حکم پر سیکورٹی کے پیش نظرخیرپور کے چھوٹے بڑے شہروں خیرپور، لقمان، پریالو، کولاب جئیل ، گمبٹ کوٹڈیجی، کھوڑا، سٹھارجہ، ہنگورجہ، پنج گلہ ، ٹھیڑی میں 26 جون تا 28 جون 2016ء تک قائم مساجد، امام بارگاہوں اور دوران مجالس 1328 پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کو مقرر کیا گیا ہے، اسی طرح شہر کے مختلف اہم چوراہوں اور مقامات پر پولیس پکٹس قائم کی جائیں گی جبکہ پولیس اور رینجرز کے گشت میں اضافہ کیا جائے گا۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے گی اس کے علاوہ تمام تر مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے، ان تمام تر انتظامات کی نگرانی کرنے کے لیے کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :