عمران خان کا بلاول بھٹو کے ساتھ کنٹینر پر کھڑا ہونیکا فیصلہ ایک اور یوٹرن ہے‘سپیکر رایاز صادق
حکومت قر ضہ معاف کر وانیوالوں سمیت سب کا مگر اپوزیشن صرف وزیر اعظم اور انکے خاندان کا احتساب چاہتی ہے‘پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف ابھی ٹی او آرز سے ابھی الگ نہیں ہوئیں امید ہے حکومت کے کیساتھ ملکر اپوزیشن ٹی اور آرز کا مسئلہ حل کر لیں گی ‘تحر یک انصاف کے دھر نہ کا وہی حال ہوگا ماضی میں ہو چکا ہے ‘تحر یک انصاف دوغلی سیاست کر رہی ہے علیم خان سٹے لیں تو ٹھیک میں سٹے لوں تو تحر یک انصاف تنقید کرتی ہے ‘ میڈیا سے گفتگو
جمعہ 24 جون 2016 23:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جون ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کا بلاول بھٹو کے ساتھ کنٹینر پر کھڑا ہونیکا فیصلہ ایک اور یوٹرن ہے ‘حکومت قر ضہ معاف کر وانیوالوں سمیت سب کا مگر اپوزیشن صرف وزیر اعظم اور انکے خاندان کا احتساب چاہتی ہے ‘پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف ابھی ٹی او آرز سے ابھی الگ نہیں ہوئیں امید ہے حکومت کے کیساتھ ملکر اپوزیشن ٹی اور آرز کا مسئلہ حل کر لیں گی ‘تحر یک انصاف کے دھر نہ کا وہی حال ہوگا ماضی میں ہو چکا ہے ‘تحر یک انصاف دوغلی سیاست کر رہی ہے علیم خان سٹے لیں تو ٹھیک میں سٹے لوں تو تحر یک انصاف تنقید کرتی ہے۔
جمعہ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن جس نیت کیساتھ ٹی اوآرز کا مسئلہ حل کر نا چاہتی ہے وہ پوری قوم کے سامنے ہیں میں سمجھتاہوں کہ ٹی اوآرز کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے حکومت اور اپوزیشن کو چاہیے بات چیت کساتھ مسئلہ حل کر یں۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا ک عمران خان نے ہمیشہ یوٹرن کی سیاست کی ہے پہلے وہ پیپلزپارٹی کے بارے میں جوکہتے رہے ہیں وہ پوری قوم کے سامنے اب وہ بلاول بھٹو کیساتھ ایک کنٹینر پر کھڑا ہونے کی بات کر رہے ہیں جو ایک اور یوٹرن ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے پہلے بھی ناکام ہوئے اور اب بھی ناکام ہو ں گے’ن لیگ والے نہ پہلے کبھی ڈرے نہ اب ڈریں گے اور قوم دھر نوں کی سیاست کر نیوالوں کو مستر دکر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب جلد پاکستان آ رہے ہیں اور ٹی او آر بنانے والی کمیٹی اب تک قائم ہے ،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے ٹی او آر کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان نہیں کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائےگا
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
وزیراعظم نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا
-
وائٹ پیپر سے 2018 کے کرتوت سفید نہیں ہوں گے، طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.