بہت گرم مشروبات اور چائے کے استعمال سے سرطان کے امکانات بڑھ سکتے ہیں،تحقیق
اتوار 26 جون 2016 17:11
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جون۔2016ء) کینسر پر تحقیق کے ایک بین الاقوامی ادارے آئی اے آر سی کا کہنا ہے کہ بہت گرم مشروبات اور چائے کے استعمال سے سرطان کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔گرم مشروب کا درجہ حرارت 65 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو تو نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہیتحقیق کے مطابق،کافی، جسے پہلے سرطان کا سبب سمجھا جاتا تھا، کا لطف اگر مناسب درجہ حرارت پر اٹھایا جائے تو اس سے کینسر ہونے کا خطرہ نہیں۔
کینسر پر تحقیق کے لیے بین الاقوامی ادارے آئی اے آر سی کے مطابق جنوبی امریکا میں رغبت سے پی جانے والی چائے اور ایک طرح کے پتوں سے تیار کردہ مشروب جس میں کیفین شامل ہوتی ہے، اگر پیتے وقت ان کا درجہ حرارت 65 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو تو وہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
دنیا میں شوق سے پیئے جانے والے گرم مشروبات کے بارے میں اس جائزے میں شامل ماہر وبائیات ڈانا لومس کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مشروب کون سا ہے۔
اہم یہ ہے کہ اس کا درجہ حرارت کتنا ہے۔ دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کافی کے 1.1 ارب کپ پیئے جاتے ہیں۔ کافی کے صنعت کاروں نے اس مشروب کو اْس فہرست سے نکالنے کا خیر مقدم کیا ہے، جس میں ان مشروبات کو شامل کیا گیا ہے، جن کا استعمال سرطان کا سبب بن سکتا ہے۔ امریکا میں قائم نیشنل کافی ایسوسی ایشن کے صدر بل مرے کا کہنا ہے، ”سائنسی تحقیق کا شکریہ جس کی وجہ سے آج ہم نہ صرف کافی کی پیداوار پہلے سے زیادہ اعتماد کے ساتھ کر سکتے ہیں بلکہ اتنے ہی اعتماد سے اسے خرید بھی سکتے ہیں۔“کافی پر سائنسی معلومات کے لیے قائم ادارہ، جو اس شعبے میں نہایت باریک بینی سے تحقیقی کام کرتا رہتا ہے، کا کہنا ہے کہ کافی پینے والے افراد اسے عموماً 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر استعمال کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے ماتحت ادارے آئی اے آر سی نے کینسر اور کافی اور خاص طرح کے پتوں سے بنائے جانے والے مشروب جن میں کیفین پائی جاتی ہے اور جو مشرق وسطی میں بھی بے حد مقبول ہیں، پر کیے جانے والے 1000 سے زائد سائنسی جائزوں کو یکجا کیا ہے۔ ان مشروبات کو آخری مرتبہ سن انیس سو اکیانوے میں ممکنہ طور پر انسانوں میں سرطان پیدا کرنے والے مادوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔تاہم آئی اے آر سی کے مطابق معمول کے درجہ حرارت پر دونوں میں سے کوئی ایک بھی مشروب کینسر کا سبب نہیں بن سکتا۔ بلکہ تحقیق سے ایسے اشارے ملے ہیں کہ بعض اقسام کے سرطان میں کافی کا استعمال فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ تمام دستیاب اعداد و شمار کو سامنے رکھتے ہوئے انسانوں میں کافی کے استعمال سے کینسر ہونے کے ثبوت ناکافی ہیں۔ چین، ایران، ترکی اور جنوبی امریکا کے ممالک میں چائے یا کیفین کے حامل پتوں سے بنا مشروب عموماً 70 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت پر پیا جاتا ہے اور تقریباً اسی ٹیمپریچر پر افریقہ اور وسطی ایشیا کے کچھ حصوں میں دودھ والی چائے کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ ان میں سے اکثر علاقوں میں گلے کے سرطان کی شرح بلند دیکھی گئی ہے۔ آئی اے آر سی کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بہت گرم مشروبات اور چائے کے استعمال سے کینسر کا رسک بڑھ جاتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
-
کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
-
پاکستان کا غیرمساوی بین الاقوامی مالیاتی نظام میں وسیع پیمانے پراصلاحات کا مطالبہ
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
مصنوعی ذہانت سے سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہوسکتے ہیں، ماہرین
-
امریکہ میں 10 سالہ بچے نے ماں کو گولی مارکرہلاک کردیا
-
امریکا میں شرح سود 23 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار
-
امریکہ رفاح میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا، انٹونی بلنکن
-
جنگ بندی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں، حماس رہنما
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کر دی
-
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کا ملائیشیا میں مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبے میں 2.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.