گوگل کے سی ای اوکا ا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

’’اورمائن‘‘گروپ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سمیت دیگر افراد کے اکانٹس ہیک کرچکا ہے

پیر 27 جون 2016 21:42

گوگل کے سی ای اوکا ا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) سرچ انجن گوگل کے سی ای او سندر پچائی کے کیورا اکاؤنٹ کو گزشتہ شب ہیک کرلیا گیا اس طرح وہ ان مشہور شخصیات کا حصہ بن گئے جن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ایک گروپ 'اورمائن' ہیک کررہا ہے۔گزشتہ ایک مہینے کے دوران یہ گروپ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سمیت دیگر افراد کے اکانٹس ہیک کرچکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سندر پچائی کے اکانٹ کا ہیک ہونا اس وقت منظرعام پر آیا جب کیورا اکانٹ پر کی جانے والی پوسٹس گوگل کے سی ای او کے ٹوئٹر اکانٹ پر بھی پوسٹ ہوئیں جس کی وجہ دونوں اکانٹس کا لنک ہونا تھا۔تاہم ہیکرز کو سندر پچائی کے ٹوئٹر اکانٹ تک پوری رسائی حاصل نہیں ہوسکی اور وہ ہیک ہونے سے بچ گیا تاہم وہ اپنا پیغام لاکھوں افراد تک پہنچانے میں ضرور کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس گروپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مارک زکربرگ کے مقابلے میں جن کے سوشل میڈیا اکانٹس کولنکڈان کے لیک ڈیٹا کی مدد سے ہیک کیا گیا تھا اور معلوم ہوا تھا کہ ان کا پاس ورڈ بھی بہت آسان تھا، جبکہ گوگل کے سی ای او کے لیے ہیکرز نے کیورا میں موجود ایک کمزوری کو استعمال کیا۔گروپ کا کہنا تھا کہ وہ اس سیکیورٹی خامی کی تفصیلات کیورا سے شیئر کریں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گروپ معروف شخصیات اور بڑے ناموں کو ہدف بنانے کے ساتھ ساتھ خود کو ایک ڈیجیٹل سیکیورٹی کمپنی کے طور پر بھی پیش کررہا ہے۔اس کے لیے وہ مختلف خدمات جیسے سوشل میڈیا اکانٹس کی کمزوریاں تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنا وغیرہ کی پیشکش کرتا ہے جس کے لیے 100 ڈالرز فیس لی جاتی ہے۔