میاں نوازشریف قوم کی امیدوں کی آخری کرن ہیں،چودھری رفعت ایڈووکیٹ
پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا ملک کی ترقی کیلئے عملی کام اور عوامی سہولیات فراہم کرنا ہے،ڈپٹی میئر اسلام آباد
پیر 27 جون 2016 22:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آبادکے رہنما و ڈپٹی میئر چودھری رفعت جاوید ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا گٹھ جوڑ گذشتہ تین سال کے دوران حاصل کی گئی اقتصادی کامیابیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، جب بھی پاکستان کو اسکی اقتصادی کامیابیوں کے حوالے سے اچھی خبر ملتی ہے تو کچھ عناصر منتخب حکومت کے خلاف سازش شروع کردیتے ہیں اور دھرنوں کی باتیں ہونے لگتی ہیں،ایسے عناصر حکومت کی اقتصادی کامیابیوں سے خوفزدہ ہیں اور اپنی سیاست بچانے کیلئے ملکی مفادات کے خلاف کام شروع کردیتے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کاساتھ دینا چاہیے ۔
اپنے بیان میں چودھری رفعت جاوید ایڈووکیٹ نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اس وقت پوری قوم کی امیدوں کی آخری کرن ہیں اور اُن کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت پوری ایمانداری سے ملک و قوم کی خدمت کررہی ہے ،حکومتی انقلابی اقدامات کے راستے میں روڑے اٹکانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.