کراچی آپریشن میں تیزی:رینجرزسے مقابلے میں 2دہشت گرد ہلاک‘پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کرلیا
گلستان جوہراورعظیم پورہ میں فائرنگ کرکے 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 10:28
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) کراچی میں ناردن بائی پاس کے قریب رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ،جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ناردن بائی پاس کے قریب خیر آباد میں چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ سے کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ایس ایچ او منگھو پیر غلام حسین کورائی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اور رینجرز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ادھر کورنگی زمان ٹاون میں مقابلے کے بعد پولیس نے 3 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا۔ ایس ایس پی تنویر اوڈھو کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر فوجی اہلکار کو قتل کیا تھا۔(جاری ہے)
دوسری جانب اورنگی ٹاون سے پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیااور شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، جبکہ گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت اکرام محسود کے نام سے ہوئی ہے، مرنے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ ، خودکش جیکٹ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ کرکے ایک شخص نعمان اور ملیر میں الفلاح کے علاقے عظیم پورہ میں فائرنگ کرکے ایک نامعلوم شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.