دبئی: ملازمین کو سات انضباطی قوانین کا علم ہونا ضروری ہے: وزارتِ عمل
منگل 28 جون 2016 12:19
دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2016ء): متحدہ عرب امارات میں جنوری 2016سے ملکی اور غیر ملکی ملازمین کے لیئے قوانین میں تبدیلی کی گئی تھی۔ تا کہ ملازمین کو زیادہ سے زیادہ حقوق حاصل ہو سکیں اور ان کے ساتھ بہتر سلوک ہو ۔ کوئی بھی آجر یا مالک فرائض کی خلاف ورزی پرملازم کو بلاوجہ نوکری سے نہیں نکال سکتا ۔ اس کے لیئے بھی وزارتِ عمل نے طریقہ کار متعین کیا ہے۔
ملازمین کو ان قوانین کا علم ہونا ضروری ہے جن کے تحت ان کو نوکری سے نکالا جا سکتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے آرٹیکل 102کے تحت سات قسم کے انضباطی قوانین ہیں جن کا علم ہو نا ہر ملازم کے لیئے ضروری ہے۔1۔ انتباہ (warning)
2۔ جرمانہ
3۔دس دن کی تنخواہ کٹنا
4۔ملازم کو ملنے والے بونس کو کاٹ لینا، یا بونس کو ملازم کے لیئے مکمل ختم کر دینا
5۔
(جاری ہے)
6۔ بغیر گریجوایٹی سروس کو ختم کر دینا۔
7۔ملازمت سے برخاست کرنا اور تمام واجبات کا نہ دینا۔
ان تادیبی قوانین کو استعمال کر کے آجر، یا مالک کسی بھی ملازم کے خلاف اقدام اٹھا سکتا ہے ۔ اسلیئے ملازمین کو چاہیئے کہ وہ ان قواعدو ضوابط کا خیال رکھیں ۔ اب ان کے علاوہ اگر کوئی بھی کمپنی یا مالک کسی ملازم کو آرٹیکل 120کااستعمال کر تے ہوئے نوکری سے برخاست کر سکتی ہے ۔ آرٹیکل 120کی شقیں مندرجہ ذیل ہیں۔
۔ کمپنی یا مالک کو حق ہے کہ (probation period)میں ملازم کو بغیر بتائے نوکری سے نکال سکتا ہے۔
۔جھوٹے کاغذات( سرٹیفکیٹ ،آئی ڈی،) جمع کروانے والے ملازم کو بن بتائے نکالنے کا حق ہے۔
۔کوئی ملازم کمپنی کو مالی نقصان پہنچانے والے ملازم کو نوکری سے نکال سکتا ہے۔،
۔صنعتی حفاظت کے اصولوں کو نہ ماننے والے ملازم کو نکالنے کا حق حاصل ہے۔
۔ کنٹریکٹ کے حساب سے کسی ورکر کے خدمات سر انجام نہ دینے پر اسے نوکری سے نکالنے کا مکمل اختیار ہے۔شراب نوشی کرنے والے ملازم کو کمپنی یا مالک بن بتائے نوکری سے نکال سکتا ہے۔
۔ اگر کوئی ورکر یا ملازم اپنے دوران ڈیوٹی اپنے کسی بھی ساتھی ملازم کو ہراساں کرنے کا مرتکب پایا جائے تو اس کو کمپنی نکالنے کا حق رکھتی ہے۔
۔اگر کوئی ملازم مسلسل سات دن بغیر بتائے کام پر نہ آئے ، یا اس نے بغیر بتائے 2 چھٹیاں کی ہوں تو اس کو بھی مالک اور کمپنی کے پاس اختیار ہے کہ بغیر بتائے نوکری سے نکال سکتیں ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.