پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی اگست میں شیڈول قومی ایونٹ کیلئے پانچ غیر ملکی ٹیموں کو شرکت کی دعوت
منگل 28 جون 2016 15:13
اسلام آباد ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) نے رواں برس اگست میں شیڈول قومی سائیکلنگ ایونٹ میں شرکت کے سلسلے میں پانچ غیرملکی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے۔
(جاری ہے)
منگل کو اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے پی سی ایف کے سیکرٹری اظہر علی شاہ نے بتایا ہے کہ سائیکلنگ ایونٹ 25 اگست کو خیبرایجنسی میں منعقد ہو گا، ریس کا آغاز باب خیبر اور اختتام طورخم بارڈر میں ہو گا اور شرکاء کو 73 کلومیٹرز کا فاصلہ طے کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایونٹ میں شرکت کیلئے سری لنکا، ایران، افغانستان، نیپال اور بنگلہ دیش کو دعوت نامے بھیج دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ایونٹ کے انعقاد کا مقصد قبائلی علاقوں میں اس کھیل کو فروغ دینا ہے، ریس کیلئے 10 ہزار ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے اور خیبرایجنسی کی انتظامیہ نے ریس کے کامیاب انعقاد کیلئے ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.