ٹیلی نار نے حکومت کیخلاف غیر منصفانہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر عدالت میں کیس دائر کر دیا
محمد علی بدھ 29 جون 2016 00:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جون ۔2016ء)ٹیلی نار نے حکومت کیخلاف غیر منصفانہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر عدالت میں کیس دائر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کی جانب سے وفاقی حکومت، ایف بی آر اور پی ٹی اے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کیس دائر کیا گیا ہے۔ کیس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے غیر منصفانہ ود ہولڈنگ ٹیکس حاصل کرنے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔
ٹیلی نار کی جانب سے کچھ روز قبل 850 میگا ہارٹس کے 3جی۔4جی لائسنس کو خریدا گیا تھا۔ ٹیلی نار نے اس لائسنس کو 395 ملین ڈالر کے عوض خریدا۔ تاہم حکومت کی جانب سے ٹیلی نار کو مزید 39.5 ملیں ڈالر ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں جمع کروانے کا کہا گیا اور ٹیکس ادا نہ کرنے تک لائسنس نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔(جاری ہے)
اس پر کمپنی کی جانب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ تب ہوتا ہے جب کسی سروس کی فروخت کرکے اس سے منافع کمایا جائے۔ تاہم ابھی تو کمپنی نے اپنی نئی سروس کا آغاز ہی نہیں کیا تو ان پر اس ٹیکس کا نفاذ کیسے ممکمن ہے؟۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اس معاملے پر اپنا موقف پیش کرنے کیلءے ایف بی آر کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.