بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

بدھ 29 جون 2016 12:11

سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بنیادی وجہ یورپی یونین سے انخلاء بارے ریفرنڈم کے بعد سٹاک مارکیٹوں کو ہونے والے نقصان کی بحالی بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی بنچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمت میں 0.77فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 48.22 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ برینٹ کروڈ کے تحت قیمتوں میں 0.62فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 48.88 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق ناروے میں آئل انڈسٹری سے وابستہ ورکروں کی ممکنہ ہڑتال کے باعث بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔

متعلقہ عنوان :