بھارتی فلمیں جمعہ کے روز ہی ریلیز کیوں کیجاتی ہیں؟ حیرت انگیزانکشاف
بدھ 29 جون 2016 13:21
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) جمعہ کا دن پورے ویک کا آخری ورکنگ ڈے ہوتا ہے۔ جمعہ آتے ہی نوکری پیشہ افراد سکون کی سانس لیتے ہیں کیونکہ اس کے بعد انھیں ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ جمعہ کے روز ہی اپنے تمام کام نمٹاتے ہیں تاکہ چھٹی کے دن ا?رام کر سکیں۔اپنی فیملی کو وقت دیکھ سکیں یا کوئی نئی فلم دیکھنے جا سکیں۔
اگر آپ فلموں کے شیدائی ہیں تو آپ کو پتہ ہوگا کہ بھارت میں فلمیں جمعہ کے روز ہی ریلیز کی جاتی ہیں۔ آپ سمجھتے ہیں کہ ہفتہ کا آخری دن ہونے کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے تو آپ غلط ہیں کیونکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا میں جمعہ کے روز فلمیں ریلیز کرنے کا رواج بہت پرانا ہے جو ساٹھ کی دہائی میں شروع ہوا تھا۔(جاری ہے)
1960ء میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم مغل اعظم کا شمار بھی ان فلموں میں ہوتا ہے جو جمعہ کے روز ریلیز کی گئیں۔
فلم مغل اعظم کو 5 اگست 1960ء میں جمعہ کے روز ریلیز کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دراصل ہندو مذہب میں جمعہ کے دن کو لکشمی دیوی سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اسی لئے فلم کے پروڈیوسرز اپنی فلم کی کمائی کیلئے جمعہ کا دن منتخب کرتے ہیں۔ بھارت میں فلم کی ریلیز کے دن کو مہورت کہا جاتا ہے۔ فلم کے مہورت والے دن لکشمی دیوی کو خوش کرنے کیلئے ناریل توڑے جاتے ہیں اور پوجا پاٹ بھی کی جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکاری کیلئے کارپوریٹ جاب چھوڑی، ڈائریکٹر نے کسی اور کو کاسٹ کرلیا، سوہا علی خان
-
پاکستان لٹریچر فیسٹول میں ماہرہ خان پرحملہ، ویڈیو وائرل
-
فلم ’چندوچیمپئن‘ میں کارتک آریان کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی
-
جاپانی گلوکار نے’ ’دل دل پاکستان‘‘ گا کر لوگوں کے دل موہ لیے
-
دلجیت دوسانج اور شازیہ منظور کے درمیان احترام بھرے الفاظ کا تبادلہ
-
سنجے لیلا بھنسالی نے سیریز کیلئے 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا
-
میکال ذوالفقار اور فیروز خان پرکرش ہے، عنایہ خان
-
لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں انہیں کارٹون نہ بنائیں: مشی خان ڈیزائنر سے خفا
-
جیکی بھگنانی کو پروپوز کرنے پر مجبور کیا، رکول پریت سنگھ
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ(کل) 18 مئی کو منائی جائے گی
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ 18 مئی کو منائی جائے گی
-
بتیاں بجھائی رکھ دی، دلجیت نے مداحوں ہی نہیں شازیہ منظورکا دل بھی جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.