آسٹریلیا میں نسل پرستوں کا مسجد پر پیٹرول بم سے حملہ
میاں محمد ندیم بدھ 29 جون 2016 16:02
سڈنی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29جون۔2016ء) آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے نماز کے دوران ایک مسجد کے باہر پیٹرول بم پھینکے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ ایک اسلامی رہنما نے اسے نفرت انگیز جرم قرار دیا ہے۔آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے نواحی علاقے تھور لائن میں واقع مسجد اور اسلامی کالج کے باہر نسل پرست حملہ آوروں نے پیٹرول بم پھینکا جس کے نیتجے میں وہاں موجود 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق تباہ شدہ گاڑیوں کے قریب کالج سے متصل دیوار پر اسلام مخالف جملے بھی اسپرے پینٹ کے ذریعے لکھے گئے۔مسجد کے منتظم یحییٰ عبدالابراہیم نے کہا کہ یہاں مسلم برادری کو نفرت انگیز رویوں کا سامنا ہے تاہم وہ جواب میں نفرت اور کسی پر الزام تراشی نہیں کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے اپنے فیس بک پیغام میں کہا کہ یہ بلاشبہ نفرت پر مبنی مجرمانہ فعل ہے تاہم یہ کسی فرد یا گروپ کا انفرادی فعل ہے اور اس کا پورے معاشرے سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس سے آسٹریلیا میں مسلم مخالف جذبات میں اضافہ ہوگیا ہے کیوں کہ مقامی افراد کو خدشہ ہے کہ آسٹریلیا سے کچھ مسلمان شدت پسند گروپوں میں شمولیت کے لیے عراق و شام گئے ہیں۔آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں باہمی احترام کی اساسی بنیاد موجود ہے، مجھے اس واقعے پر افسوس ہے اور اس طرح کے حملوں کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔آسٹریلین اسلامک کالج کے ایگزیکٹو پرنسپل عبداللہ خان نے کہا کہ حملہ ان کے لیے دھچکے سے کم نہیں، تاہم انہیں پوری برادری کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔آسٹریلیا میں 2011 میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق 2 کروڑ 40 لاکھ کی آبادی میں مسلمانوں کی تعداد تین فیصد تھی جبکہ زیادہ تر لوگ عیسائیت کو ماننے والے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
-
عمران خان کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل: خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
9 مئی جلا ئوگھیرائو کیس میں اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.