تحریک انصاف کے رہنما شیرین خان نے ساتھیوں کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا
ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،اب وزیر اعظم کی کرسی پر بلاول بھٹو بیٹھے گا،نثار احمد کھوڑو کا پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 29 جون 2016 18:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) تحریک انصاف کراچی کے سابق جنرل سیکرٹری شیرین خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ، نثار احمد کھوڑونے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔اب وزیر اعظم کی کرسی پر بلاول بھٹو بیٹھے گا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بدھ کو سنیئر صو بائی وزیر نثار احمد کھوڑو ،راشدربانی اور دیگر پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں کی موجودگی میں پیپلزپارٹی میڈیا سیل کراچی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کراچی کے سابق جنرل سیکریٹری شیرین خان سمیت 20پی ٹی آئی کے مقامی رہنماوٴں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر واپس آنے والے جیالوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ملک میں جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں کیونکہ عوام جمہوریت کے حق میں ہیں۔ اب وزیراعظم کی کرسی پر بلاول بھٹو زرداری بیٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت کا تسلسل اور صوبائی خود مختاری بھی پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں اور کارکنان کے قربانیوں کا نتیجہ ہے ،ہم نے پانچ سال حکومت کی اور جمہوری طریقے سے منتخب پارٹی کو حکومت سونپ دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.