جب فٹ ہوں تو کچھ بھی کرسکتے ہیں ٗ ویرات کوہلی
2012 کے آئی پی ایل تک میں اپنی فٹنس پر کوئی توجہ نہیں دیتا تھا ٗ انٹرویو
بدھ 29 جون 2016 21:59
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ 2012 کے انڈین پریمئرلیگ (آئی پی ایل) تک میں اپنے فٹنس پر کوئی توجہ نہیں دیتا تھا تاہم جتنا فٹ میں آج ہوں پہلے کبھی نہیں تھا ۔ایک انٹرویومیں ویرات کوہلی نے کہاکہ 2012 کے آئی پی ایل تک میں اپنی فٹنس پر کوئی توجہ نہیں دیتا تھا۔ٹی ٹوئنٹی کی درجہ بندی میں سرفہرست اور ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر موجود کوہلی نے کہا کہ مجھے فٹنس، صبح سے رات تک کھانے ٗکیسے کام کرنا ہے اور کس قدر ٹریننگ کرنی ہے اس حوالے سے تفصیلات کبھی نہیں ملیں۔
انہوں نے کہاکہ آئی پی ایل کے بعد فٹنس کی خاطر اپنے جسم پر توجہ دی اور میں نے لائف اسٹائل کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے آپ کو دوسرے مرحلے میں پہنچانے کے لیے اپنے جسم کے نئے پہلو کو دکھانا چاہتا تھا کیونکہ عام بننا نہیں چاہتا تھا، میں دنیا میں بہترین بننا چاہتا تھا اسی لیے یہ چیز میں نے ہمیشہ اپنے ذہن میں رکھی تاہم جسمانی اہلیت نہیں تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.