محکمہ جنگلی حیات اور ورلڈ وائیڈفنڈ فار نیچر جوائنٹ وینچر کے تحت ایئر پورٹس پر انفارمیشن کاؤنٹرز قائم کرینگے
بدھ 29 جون 2016 22:43
لاہور۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء ) محکمہ جنگلی حیات اور ورلڈ وائیڈفنڈ فار نیچرنے جوائنٹ وینچر کے تحت علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ لاہور اور بے نظیرانٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد میں عوام آگہی کیلئے وائلڈلائف انفارمیشن ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ جنگلی حیات وپارکس پنجاب ، ورلڈ وائیڈفنڈ فار نیچر اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان جلد مفاہمت کی یاد اشت پر دستخط ہو جائینگے۔
اس امر کا فیصلہ یہاں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی زیر صدارت جنگلی حیات کے تحفظ بارے عوام میں شعور اجاگر کرنے اور اس کی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے بلائے گئے اجلاس میں کیا گیا، جس میں محکمہ کے افسران کے علاوہ ورلڈ وائیڈفنڈ فار نیچر کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کی حفاظت اور اسے محفوظ بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت اور محکمہ کی اولین ترجیح ہے ، انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں یہ کاؤنٹرز علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور اور بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد پر قائم کئے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد ائیر پورٹ پر بھی انفارمیشن کاؤ نٹرکھولا جائے گا ۔
خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ یہ کاؤنٹرز جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے عوام میں آگہی پیداکرنے کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کی سمگلنگ کی روک تھام میں بھی موثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کاؤنٹرزپر محکمہ جنگلی حیات کاانسپکٹر کے عہدے کانمائندہ ہمہ وقت موجود ہوگا جبکہورلڈ وائیڈفنڈ فار نیچر بھی اپنا نمائندہ مقرر کریگا ۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں سول ایوی ایشن حکام نے محکمہ جنگلی حیات کو صر ف کارگو ایریا تک رسائی دی تھی جس سے مطلوبہ مقاصد حاصل نہ ہونے پر ائیر پورٹس کے اندر کاؤنٹرزقائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کاؤنٹرز پر جنگلی حیات بارے عوام آگہی کیلئے پمفلٹس ، بروشرزاوردیگرمعلومات فراہم کی جائیں گی،انہوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلی حیات کی طرف سے بے نظیر انٹر نیشنل اےئر پورٹ اسلام آباد کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈ لائف محمد انور مان جبکہ علامہ اقبال انٹر نیشنل اےئر پورٹ لاہور کیلئے عبدالشکور منج کوفوکل پرسن مقرر کیاجائے گا ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.