برساتی نالے کی بندش یا حب ڈیم میں شگاف پڑگیا‘کراچی کے سعدی ٹاﺅن میں آنے والے پانی سے اہل علاقہ میں تشویش پیدا ہوگئی
میاں محمد ندیم جمعرات 30 جون 2016 11:29
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء) برساتی نالے کی بندش یا حب ڈیم میں شگاف پڑگیا‘کراچی کے سعدی ٹاﺅن میں آنے والے پانی سے اہل علاقہ میں تشویش پیدا ہوگئی۔سعدی ٹاﺅن سے متصل سعدی گارڈن نالہ جگہ جگہ بند ہونے سے پانی کی سطح بلند ہے۔ پولیس کہتی ہے حب ڈیم میں شگاف کی اطلاع ہے، شہباز گوٹھ اور دوسری کچی آبادیاں خالی کرانے کا حکم ملا ہے۔
کراچی کے مضافاتی علاقے سعدی ٹاﺅن سے متصل نالے کی صفائی نہ ہونے سے ایک مرتبہ پھر رہائشی علاقے میں پانی کے داخل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ سعدی ٹاﺅن سے متصل سعدی گارڈن کے نالے میں پانی کا لیول بڑھنے لگا ہے۔ نالہ مختلف مقامات پر بند ہونے کے باعث پانی نالے سے نکل کر باہر پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔(جاری ہے)
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی کا تھدو ڈیم سے آرہاہے اگر سعدی گارڈن کے نالے کی صفائی مشینری سے نہیں کی گئی تو پانی سعدی گارڈن میں داخل ہوجائے گا۔
اس سے قبل 2013 کی مون سون کے دوران بھی نالا بھرنے سے پانی سعدی ٹاﺅن میں داخل ہوگیا تھا اور پورا رہائشی علاقہ پانی میں ڈوبا رگیا تھا۔ ادھر گڈاپ کی کچی آبادیوں کا محفوظ مقام پر انخلاءشروع کردیا گیا ہے۔پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گڈاپ بیس پر حب ڈیم کے ٹوٹنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد شہباز گوٹھ اور دوسری کچی آبادیوں کو خالی کرنے کا حکم ملاہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جانی اور مالی نقصان سے بچانے کے لئے علاقے کو خالی کرارہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.