حالیہ فنانس بل کی منظوری کے بعد کالے دھن کیلئے ریئل اسٹیٹ محفوظ جگہ نہیں رہے گی , ہارون اختر
جمعرات 30 جون 2016 13:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حالیہ فنانس بل کی منظوری کے بعد کالے دھن کیلئے ریئل اسٹیٹ محفوظ جگہ نہیں رہے گی , پراپرٹی بزنس میں کالے دھندے اور بلیک منی کو سفید کرنے کا کام اب نہیں چلے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ٹیکس سے بچنے اور کالے دھن کو محفوظ بنانے کیلئے رئیل اسٹیٹ میں اربوں روپے لگائے جاتے رہے ہیں تاہم 2016ء کے فنانس بل کی منظوری کے بعد اس رقم کو اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی مدد سے ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا ہم نے فیئر مارکیٹ ریٹ کو ڈی سی ریٹ سے الگ کر دیا ہے جس کی وجہ سے جائیداد کی قیمت کا تعین مارکیٹ ریٹس پر ہوگا۔
پراپرٹی بزنس میں کالے دھندے اور بلیک منی کو سفید کرنے کا کام اب نہیں چلے گا، اب ہم بے نامی اکاؤنٹ کے مسئلے کو حل کرے کیلئے بھی قانون لا رہے ہیں۔(جاری ہے)
حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے ہرممکن اقدام کرے گی تاکہ ملکی ٹیکس نیٹ میں اضافے کو یقینی بنایا جائے اور ایسا موجودہ دور حکومت میں ہوا بھی ہے اور اب ماضی کی نسبت ٹیکس زیادہ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کی جائے بلکہ ہمارا مقصد انکے سرمایے کو محفوظ بنانا ہے اور ایسا اسی طرح ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹیکس کے حصول میں معیشت کو مشکلات درپیش ہوتی ہیں لیکن ہم تمام لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے جس کا ملکی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا اور ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا گیا ہے اور ہم پرعزم ہیں کہ آنے والے سالوں میں ٹیکس نیٹ کو مزید بڑھایا جائے گا اور ٹیکس نہ دینے والوں کو بھی اس نیٹ میں لایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.