کاکول ٹریننگ کیمپ کی وجہ سے فٹنس بہتر بنانے میں مدد ملی،پی سی بی کی جانب سے ہر دو ہفتے کے بعد فٹنس ٹیسٹ لینا اچھا قدم ہے،انگلینڈ کیخلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرؤں گا،مکی ارتھر اچھے کوچ ہیں وہ ٹیم کے ساتھ گھل مل گئے ہیں
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عامر کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 30 جون 2016 15:48
ٹانٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہاہے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل لگائے ٹریننگ کیمپ نے انہیں اپنی فٹنس بہتر بنانے میں مدد دی ۔
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 23سالہ فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ سے انہیں بہت فائدہ ہوا ہے ،ایسے کیمپس سے کھلاڑیوں کی انجری میں کمی واقع ہوگی،کیمپ میں جس طرح کا ورک آؤٹ کرایا گیا ،اس سے فٹنس لیول بڑھے گا،پی سی بی کی جانب سے ہر دو ہفتے کے بعد فٹنس ٹیسٹ لینا ایک اچھا قدم ہے۔
عامر کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کنڈیشن ہمیشہ سے اچھی لگتی ہے ،سب ہی فاسٹ باؤلر انگلینڈ کی کنڈیشنز کو پسند کرتے ہیں ،امید ہے کہ میں یہاں اچھا پرفارم کروں گا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عامر کا کہنا تھا کہ وہ ان کے ساتھ پاکستان سپر لیگ میں کھیلے ہوئے ہیں ،وہ ایک اچھے کوچ ہیں جو کھلاڑیوں میں گھل مل جاتے ہیں جس سے انہیں آسانی ہوتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.