نیشنل بک فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں بک میوزیم قائم

جمعرات 30 جون 2016 16:07

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) نیشنل بک فاؤنڈیشن کتب بینی کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ این بی ایف عوام میں بیداری اور شعور کے ساتھ مطالعہ کا موقع فراہم کررہاہے ۔

(جاری ہے)

نیشنل بک فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں اپنی نوعیت کا واحد بک میوزیم قائم کیا گیاہے جس میں تاریخی نوادرات کے علاوہ ہاتھ سے لکھے قرآن کے قدیم نسخے رکھے گئے ہیں ۔ میوزیم میں 18ٹن کے پتھر کو تراش کر ون سٹون بک بنائی گئی ہے جبکہ این بی ایف یونیورسٹی باک شاپ کے تحت 35یونیورسٹیوں سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے جبکہ کتاب میں محبت کرنے والوں کیلئے بک والنٹیئر کا منصوبہ بھی شروع کیا گیاہے۔ ان تمام اقدامات کا مقصد ملک میں کتب بینی کو فروغ دینا ہے۔