پاکستان افغان مہاجرین کا مزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتا‘افغان مہاجرین کی واپسی ضرورہوگی۔ جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ
خیبر پختونخوا کو افغانیوں کا علاقہ ہے‘افغان پناہ گزینوں کو ان کی زمین پر ہراساں نہیں کرنے دوں گا۔ محمود خان اچکزئی
میاں محمد ندیم جمعرات 30 جون 2016 17:20
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء) وفاقی وزیربرائے سرحدی امور جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کا مزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتا۔ افغان مہاجرین کی واپسی ضرورہوگی۔اسلام آبادمیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مہاجرین کی واپسی کے لئے سنجیدہ ہے اور افغان مہاجرین کی جلد واپسی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ افغان باشندے ملازمتوں پر قابض ہیں۔ ان کی واپسی سے پاکستانیوں کی بیروزگاری میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے کے پی کے حکومت کا موقف درست ہے کہ افغان مہاجرین کا مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین آئندہ ماہ 19 جولائی کو افغان مہاجرین کی واپسی کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے پاکستان آئیں گے۔
دوسری جانب نون لیگی حکومت کے اہم اتحادی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی پاکستانی معیشت پر پر بوجھ افغان پناہ گزینوں کے حمایتی بن کر میدان میں آ گئے۔ محمود خان اچکزئی نے افغان ریڈیوکو انٹرویو دیتے ہوئے خیبر پختونخوا کو افغانیوں کا علاقہ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کو ان کی زمین پر ہراساں نہیں کرنے دوں گا۔ محمود خان اچکزئی نے یہاں تک کہہ گئے کہ اگر افغان پناہ گزینوں کو پاکستان کے کسی اور حصے میں ہراساں کیا جا رہا ہے تو وہ خیبر پختونخوا آ جائیں۔ افغان ریڈیو سے بات کرتے ہوئے محمو دخان اچکزئی کا کہنا تھا کہ طورخم اور افغان پناہ گزینوں کی زبردستی وطن واپسی دو الگ مسائل ہیں، جو افغانستان میں افغان حکام کے ساتھ ساتھ پاکستان میں پشتون رہنماوں کے لیے بھی باعث تشویش ہیں۔ا
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.