ہفتے سے پیر تک مون سون کی بارشوں کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات کئے جائیں، خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
خیبر پختونخوا بھر کے مختلف علاقوں میں ہفتے سے پیر تک موسلا دھار بارشوں،طوفانی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی پشینگوئی
جمعرات 30 جون 2016 21:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے محکمہ موسمیات پاکستان کی پیش گوئی کے حوالے سے خبر دار کیا ہے کہ ہفتے سے پیر تک مون سون کی شدید طوفانی بارشیں ہوں گی جس کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات کر لئے جائیں۔
(جاری ہے)
خیبر پختونخواکے تمام ڈپٹی کمشنرز کے نام جاری کردہ خصوصی مراسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا بھر کے مختلف علاقوں میں ہفتے سے پیر تک موسلا دھار بارشوں،طوفانی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
مزید برآں مون سون کی شدید طوفانی بارشوں سے چترال میں گلیشیل جھیلوں میں طغیانی آنے کا بھی امکان ہے جبکہ ہفتے سے اتوار کے دوران طوفان باد و باران کے باعث بڑے شہروں اور صوبے کے اہم علاقوں میں بھی شدید سیلاب کا خدشہ ہے اس سلسلے میں صوبے کے تمام اضلاع کے انتظامی حکام اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیشگی طور پر الر ٹ ہو کرتمام حفاظتی اقدامات کر لیں تاکہ اس ضمن میں جانی و مالی نقصانات سے بچاجاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.