ساہیوال اور پھالیہ میں ٹریفک حادثہ ،2بچیوں اور خاتون سمیت7 افراد جاں بحق،تین زخمی
جمعہ 1 جولائی 2016 11:38
ساہیوال /پھالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء ) ساہیوال اور پھالیہ میں ٹریفک کے المناک حادثے میں دوبچیوں اور خاتون سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ،وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف سمیت سیاسی وسماجی رہنماوٴں نے ٹریفک حادثہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔
جمعہ کو پولیس کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان خانیوال میں منگنی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا کہ ساہیوال میں جی ٹی روڈ پھتو موڑ کے قریب ان کی کار اور ٹرالر میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 بچیوں اورخاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔(جاری ہے)
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال ساہیوال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ ذرائع کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کے سونے کے باعث پیش آیا۔
دوسری جانب منڈی بہاوٴ الدین کی تحصیل پھالیہ میں تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہوکر ہوٹل سے ٹکراگیا، حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق، جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت محمد بشیر اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونیوالے نجیب حسین کوہسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے بجلی کا کھمبا بھی ٹوٹ گیا ہے جس سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ ڈمپر ٹکرانے سے دودھ دہی خریدنے کیلئے آئے ہوئے خریداروں کی چار موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ بھی تباہ ہوگیا ۔حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔مزید اہم خبریں
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.