قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی وزارت انسانی حقوق کو انسانی اعضاء کی خریدوفروخت روکنے کیلئے موجودہ قوانین میں ترامیم لانے کی ہدایت
جمعہ 1 جولائی 2016 14:44
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے وزارت کو ہدایت کی ہے کہ انسانی اعضاء کی خریدوفروخت روکنے کیلئے موجودہ قوانین میں ترامیم لائی جائیں اور اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ کیوں لوگ اپنے اعضاء فروخت کرنے پر رضامند ہو جاتے ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو چیئرمین بابر نواز خان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں کمیٹی کے اراکین بیگم طاہرہ بخاری ، فلپس عظیم ،ثریا اصغر ،کرن حیدر ، زہرہ ودود فاطمی ، ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ ، مسرت رفیق ، کنور نوید جمیل ، عالیہ کامران ، نعیمہ حفیظ اور دیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس میں ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی جانب سے انسانی اعضاء کی غیر قانونی خریدوفروخت کی روک تھام کیلئے اٹھائے اقدامات پر تفصیلی غور کیا۔(جاری ہے)
کمیٹی نے کہا کہ انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری کی بنیادی وجہ قانون کی نقائص اور اس پر مناسب انداز میں عمل درآمد کا نہ ہونا ہے ۔ کمیٹی نے وزارت کو ہدایت کی کے وہ موجودہ قانون میں سخت اور مستند ترامیم کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ ایسی سرگرمیوں کو روکا جا سکے جبکہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کے لوگ کیوں آسانی سے اپنے جسمانی اعضاء بیچنے پر رضامند ہو جاتے ہیں۔
کمیٹی نے فیصلہ کیا اس ایجنڈے کو آئندہ بھی زیر غور لایا جائیگا اور متعلقہ فریقین سے بھی رائے لی جائیگی۔ اجلاس کے دوران بھکاریوں کے خلاف کارروائی پر بھی غور کیا گیا ۔ وزارت انسانی حقوق کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس حوالے سے متعلقہ قوانین زیر غور ہیں یہ معاملہ بھی آئندہ اجلاس میں زیر غور لایا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.