کراچی میں بارش کیا ہوئی بجلی کا نظام ہی درہم برہم ہوگیا ، تین روز گزر گئے کئی علاقوں کی بجلی بحال نہ ہوسکی

جمعہ 1 جولائی 2016 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) کراچی میں بارش کیا ہوئی بجلی کا نظام ہی درہم برہم ہوگیا ، تین روز گزر گئے جمعہ کوبھی کئی علاقوں کی بجلی بحال نہ ہوسکی ، ابراہیم حیدری کے مکین سڑکوں پر نکل آئے۔کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ انتہا کو پہنچ گئی ہے ، بارش کیا برسی کہیں بجلی کے تار ٹوٹ گئے تو کہیں پی ایم ٹی خراب ہوگئی ۔

کورنگی کا علاقہ ہو یا پھر جہانگیر روڈ یا ہو گلستان جوہر ہر جگہ ایک ہی مسئلہ کہ بجلی نہیں ہے۔۔

(جاری ہے)

ملیر ،صدر ، آگرہ تاج کالونی،ایف سی ایریا،نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ سے ان علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے،ادھر ابراہیم حیدر ی والوں کے صبر کاپیمانہ لبریز ہوا تو وہ احتجاج کرنے گھروں سے باہر نکل پڑے اور کے الیکٹرک کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا، اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ، رمضان اور گرمی کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہوچکی ہے مگر حکام کوئی نوٹس نہیں لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :