پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل پاکستان میں کرانے کی تجویز پیش کی گئی جس پر تمام فرنچائز نے اتفاق کیا ‘نجم سیٹھی
جمعہ 1 جولائی 2016 23:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء ) پاکستان سپرلیگ گورننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں کرانے کی پوری کوشش کریں گے جب کہ ٹورنامنٹ میں مزید 2 انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان سپرلیگ کی فرنچائزز کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل پاکستان میں کرانے کی تجویز پیش کی گئی جس پر تمام فرنچائز نے اتفاق کیا جب کہ ایک ٹیم کے اسکوڈ میں 16 کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ شاہد آفریدی پشاور زلمی کی ہی قیادت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلنے کے لیے غیر ملکیوں کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور فائنل سے پہلے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ ٹورنامنٹ میں نئی ٹیم شامل نہیں کی گئی گزشتہ ایونٹ کی طرح 5 ٹیمیں ہی پی ایس ایل کا حصہ ہوں گی۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ گزشتہ تاریخوں پر ہی کروایا جائے گا جس کے مطابق اگر ٹورنامنٹ 4 فروری 2017 سے شروع ہوا تو فائنل 23 فرورری کو لاہور میں ہوگا۔
اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں کرانے کی پوری کوشش کریں گے جب کہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم اورانگلینڈ کے کپتان آئیون مورگن بھی پی ایس ایل میں شامل ہوگے ہیں، دونوں کرکٹرز نے پاکستان سپرلیگ میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی اس لیے دونوں کرکٹرز کو پی ایس ایل ٹو کے ڈرافٹ میں شامل کیاجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.