ڈھاکہ کے سفارتی علاقے میں نامعلوم افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کی اطلاعات
میاں محمد ندیم جمعہ 1 جولائی 2016 23:14
ڈھاکہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے میں نامعلوم افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ گلشن ڈسٹرکٹ کے علاقے میں ایک کیفے میں تین شہری اور دو پولیس والے زخمی ہو گئے ہیں۔بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کئی بندوق بردار ہولی آرٹیشن بیکری میں داخل ہوئے اور انھوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ڈھاکہ میں امریکی سفارت خانے نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ فائرنگ اور اغواءکے بارے میں اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔پولیس اور سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ڈھاکہ ٹربیون کے مطابق حملہ آوروں نے کیفے میں 20افراد کو یرغمال بنا ررکھا ہے جن میں اکثریت غیرملکیوں کی ہے-ایک اور اطلاع کے مطابق علاقے میں فائرنگ کے علاوہ زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہے-سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صورتحال کے پیش نظرپولیس کی مدد کے لیے نیم فوجی دستے بھی روانہ کردیئے گئے ہیں- اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ حملہ آور کون تھے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق اسلامی شدت پسندوں سے ہونے کا شبہ ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.