ایس ای سی پی نے کیپٹل مارکیٹ کے لئے دو سالہ ترقیاتی منصوبہ جاری کر دیا
ہفتہ 2 جولائی 2016 13:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی۔2016ء) سکیورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ملک کی کیپٹل مارکیٹ کے فروغ، بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کرنے اور مارکیٹ کو مستقبل قریب میں در پیش چیلیجوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ پلان 2016-18 ترتیب دیا ہے ۔ مارکیٹ کی ترقی کے لئے یہ منصوبہ جس پر فوری طور پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، کیپٹل مارکیٹ کے تمام سٹیک ہولڈروں اور شراکت داروں ، اسٹاک ایکسچینج ، کلئیرنگ کمپنی، سینٹرل ڈیپازٹری کی مشاورت سے ترتیب دیا گیا ہے۔
اس منصوبہ میں مستقبل قریب میں پیش آ سکنے والے تمام مسائل و چیلنجز کا احاطہ کیا گیا ہے اور ان سے نمٹنے کے لئے فرنٹ لائن ریگولیٹرز میں ریگولیٹری، اسٹکچرل اور ترقیاتی اقدامات کرنے کے لئے حکمت عملی بھی ترتیب دی گئی ہے۔(جاری ہے)
بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نئی مالیاتی مصنوعات کو متعارف کروانے، مارکیٹ کے انٹر میڈرٹیز میں رسک مینجمنٹ کو فول پروف بنانے ، ڈیڑی ایٹویز اور ڈیٹ مارکیٹ کو مستحکم کرنے ، کاروباری کمپنیوں کے لئے انضباطی قوانین کی تعمیل کو آسان بنانے اور سرمایہ کاروں کی آگاہی کے لئے اقدامات بھی دو سالہ منصوبہ کا حصہ ہیں۔
اس تفیصلی منصوبہ بندی کے ساتھ ایک ایکشن پلان بھی دیا گیا ہے جس میں ہر کیپٹل مارکیٹ سے متعلقہ ہر ایک ادارے، اس میں کی جانے والی اصلاحات و اقدامات ، ان اقدامات کے ذمہ داروں اور ان کی تکمیل کے لئے ڈیڈ لائن اور ان اقدامات کی ایس ای سی پی کو رپورٹنگ کے طریقہ کار کا تعین بھی کر دیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی کا ترتیب کردی کیپٹل مارکیٹ ڈویلمپنٹ پلان ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب کر دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.