سی ڈی اے نے زیرتعمیرگرینڈ حیات ہوٹل کی عمارت کو سیل کر دیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) سی ڈی اے نے اسلام آباد کی سب سے اونچی عمارت سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے سیل کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ڈے اے کے مطابق گرینڈ حیات ہوٹل کی عمارت کو سیل کر دیا گیاہے ، گرینڈ حیات ہوٹل کو 60 فلیٹس اور26منزلہ عمارت بنانے کی اجازت دی گئی ٗ عمارت کی 52منزلیں اور 120 فلیٹس تیار کرلئے گئے ، عمارت تعمیرکرکے فلیٹس نجی کمپنیوں اور عام افراد کو فروخت کردیئے گئے۔سی ڈی اے نے بتایا کہ عمارت کی تعمیر میں سروس رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی ٗقانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمارت کو سیکیورٹی رسک قراردیدیا۔

متعلقہ عنوان :