چودھری نثا ر رائیونڈ محل کی رجسٹری دیکھیں،اشرف بھٹی
حکمران خاندان کے پاس بیرون ملک جوپیسہ ہے وہ کہاں سے آیا،پی پی پی رہنماء
ہفتہ 2 جولائی 2016 20:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی ۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے پاس قارون سے ہزارگناء زیادہ دولت ہے۔حکمران خاندان کے پاس بیرون ملک جوپیسہ ہے وہ کہاں سے آیا۔ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خاں سرے محل نہیں رائیونڈ محل کی رجسٹری دیکھیں اوراپنے آقاؤں کے پاس'' لکشمی '' کی چھان بین کریں۔
پاکستان کے اقتداراوروسائل پراس وقت پاناما لیگ کاقبضہ ہے۔موصوف ریاست سے زیادہ میاں نوازشریف کے جانثاراوروفادار ہیں مگرانہوں نے حالیہ دنوں میں جھوٹ کی انتہاکردی ۔آصف زرداری نہیں شریف خاندان اربوں ڈالرز اثاثوں کامالک ہے،وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خاں حق نمک اداکرنے کیلئے جھوٹ بولنابندکردیں۔(جاری ہے)
وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خاں کی طرف سے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کے باوجود انہیں وزیراعظم نہیں بنایا جائے گا۔
وہ پرانی تنخواہ پر کام کرتے رہیں گے ۔وہ نادرآباد میں ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ کیا چودھری نثارعلی خاں دبئی میں آصف علی زرداری کی رہائشگاہ پرسیاست چمکانے کی بجائے اس بات پرروشنی ڈالنا پسندکریں گے کہ حکمران خاندان کے بیرون ملک محلات اوراثاثوں کاریکارڈ پاکستان میں کس ادارے کے پاس محفوظ ہے ۔ تعجب ہے عوامی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا حکمران طبقہ اپنی صفائیاں دینے کی بجائے دوسروں کیخلاف دشنام طرازی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی بدعنوانیاں چھپانے کیلئے من گھڑت کہانیاں سنارہے ہیں۔حکمران پاناماپیپرز کے سکینڈل سے اپنا دامن نہیں چھڑاسکتے،قوم ان سے حساب ضرورلے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.