تھانہ رمناکے علاقہ جی ٹین ون گرین بیلٹ سے ملنے والی نعش کی شناخت ہوگئی

ہفتہ 2 جولائی 2016 21:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی ۔2016ء) تھانہ رمناکے علاقہ جی ٹین ون گرین بیلٹ سے ملنے والی نعش کی شناخت ہوگئی۔پولیس نے مقتول کے ورثاء کے ابتدائی بیان پر قتل عمدکامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سیکٹرجی ٹین ون گرین بیلٹ سے چالیس سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی تھی جسے نامعلوم سفاک قاتلوں نے انتہائی بیدردی کے ساتھ تیزدھارآلے سے زبح کرکے موت کے گھات اتارنے کے بعد نعش ویرانے میں پھینک گئے تھے۔مقتول کی شناخت گل لغاری کے نام سے ہوئی ہے۔رمناپولیس نے مقتول کے بھتیجے محمویعقوب کی مدعیت میں قتل عمدکامقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :