اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کے ستائے روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

محکمہ موسمیات کی اگلے دو روز کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخو،کشمیر، جنوبی پنجاب ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی ، پنجاب، خیبرپختونخوا ، کشمیر اور اسلام آباد میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ، سب سے زیادہ بارش میانوالی میں90 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

اتوار 3 جولائی 2016 11:53

اسلام آباد /لاہور /لیہ /چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جولائی ۔2016ء ) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی موسلادھار بارش سے گرمی کے ستائے روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ،محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخو،کشمیر، جنوبی پنجاب ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی ،گزشتہ24گھنٹوں میں پنجاب، خیبرپختونخوا ، کشمیر اور اسلام آباد میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش میانوالی میں90 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن)، کشمیر (مظفرآباد، میرپور، پونچھ ڈویژن) میں اکثر مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپورڈویژن)، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب ڈویژن ، فاٹا (کْرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیاں) اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان۔

(جاری ہے)

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں میں اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن)، کشمیر (مظفرآباد، میرپور، پونچھ ڈویژن)، فاٹا (کْرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیاں) میں کہیں کہیں جبکہ ملتان، ڈی جی خان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔گزشتہ24گھنٹوں میں پنجاب، خیبرپختونخوا ، کشمیر اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش میانوالی 90، منڈی بہاوالدین 35، ملتان 34، بہاولپور (سٹی 34، ائیرپورٹ 13)، راولپنڈی (شمس آباد 28، چکلالہ ، بوکرہ 15)، اسلام آباد ( گولڑہ، سیدپور 27، زیرو پوائنٹ 14)، بھکر 26، جہلم 20، لیہ 14، لاہور (سٹی 08، ائیرپورٹ 03)، کوٹ ادو 06، مری، بہاولنگر 04، جھنگ، منگلہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ کینٹ 03، سرگودھا 02، ڈی آئی خان 64، بنوں 32، کاکول 14، دیر، کالام 13، میرکھنی 09، مالم جبہ 08، پٹن 06، بالاکوٹ 05، چراٹ 04، پشاور ائیرپورٹ 01، مظفرآباد 21، گڑھی دوپٹہ 16، راولاکوٹ 10،کوٹلی02، گوپس میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔