کاشتکار دھان کی پنیری کو ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچاؤ کے لیے بروقت اقدامات کریں ٗمحکمہ زراعت کا مشورہ
تنے کی سنڈیوں کے حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت کی سفارش کردہ دانے دار زہریں ڈالیں ٗہدایت نامہ
اتوار 3 جولائی 2016 14:56
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جولائی ۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار دھان کی پنیری کو ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچاؤ کے لیے بروقت اقدامات کریں۔
(جاری ہے)
دھان کا ٹوکہ بعض اوقات پنیری پر شدید حملہ کرتا ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو پنیری دوبارہ کاشت کرنی پڑتی ہے ٗٹوکہ کے بروقت انسداد کے لیے کاشت کار کھیت کی وٹوں اور کھالوں کو جڑی بوٹیوں سے صاف رکھنے کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کی مشاورت سے زہر کاپنیری اور اس کے اردگرد کی وٹوں پردھوڑایا سپرے کریں۔
تنے کی سنڈیوں کے حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت کی سفارش کردہ دانے دار زہریں ڈالیں۔دھان کی پنیری پر زہر پاشی دو بار کی جائے پہلی بار 8تا10دن کی پنیری پر دھوڑا یا سپرے کی شکل میں اور دوسری مرتبہ 15تا20دن کی پنیری پر دانہ دار زہروں کا استعمال کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.