فریحہ پرویزکا آخری وقت تک انتظارکروں گا، شوہر نعمان جاوید
پیر 4 جولائی 2016 12:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جولائی ۔2016ء) گلوکارہ فریحہ پرویزکے شوہرنعمان جاوید کا کہنا ہے وہ اپنی اہلیہ کا آخروقت تک انتظارکریں گے جب کہ انہیں یقین ہے کہ وہ انہیں منانے کی کوشش میں کامیاب ہوجائیں گے۔ گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر نعمان جاوید کا کہنا تھا کہ فریحہ کے علاوہ کسی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا ہے، وہ اپنی اہلیہ کا آخر وقت تک انتظار کریں گے جب کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی کی تمام مشکلات کو جلد حل کرلیں گے۔
نعمان جاوید نے کہا کہ فریحہ جو اس وقت امریکا میں ہیں ان کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں آیا لیکن میرے دوست احباب اس حوالے سے میرا ساتھ دے رہے ہیں اوراگر کچھ غلط فہمیاں ہیں بھی تو میں فریحہ کو منانے کے حوالے سے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا۔(جاری ہے)
ناکام ازدواجی زندگی کے باعث 4 ماہ قبل اپنی جان کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرنے والے نعمان جاویدنے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا کہ وہ اب بالکل ٹھیک ہیں اوراب بس کرئیرپرتوجہ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد وہ اپنا ایک گانا “سارا” ریلیز کرنے جارہے ہیں جو کہ عربی اوراردو میوزک کا امتزاج ہوگا جب کہ نعمان جاوید مستقبل میں فلموں کے ہدایتکاری کے بھی خواب دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگروہ فلموں کے پراجیکٹس میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ مستقبل میں بیک وقت فلموں اور گانوں پر کام کریں گے۔واضح رہے کہ گلوکارہ فریحہ پرویز اور نعمان جاوید طویل عرصہ دوستی کے بعد حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم دونوں کے درمیان پراپرٹی تنازع نے تلخیاں بڑھا دی تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.