عید پر مرغن اور دیر ہضم غذاؤں سے مکمل پرہیز کریں ‘ حکماء کو احتیاط کا مشورہ
پیر 4 جولائی 2016 18:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جولائی ۔2016ء) حکماء نے عید الفطر پر کھانے پینے پر احتیاط کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعصابی تناؤ،دماغی کمزوری،ہائی بلڈ پریشر ،شوگر اور پیٹ کی بیماریاں زیادہ کھانے ہی سے پیدا ہوتی ہیں۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار ماہر غذائیت حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم محمد افضل میو، حکیم جاوید رسول، حکیم احمد حسن نوری، حکیم سید عمران فیاض، حکیم عطائالرحمن صدیقی، حکیم حامد محمود، حکیم وحید الحسن اور حکیم عمر فاروق گوندل نے ’’ عید سعید اور ہماری صحت‘‘ کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
حکماء نے کہا کہ عید کے دن مرغن اوردیر ہضم غذاؤں سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔ناشتہ میں سویاں بنائیں اور اس میں دودھ ڈال کر استعمال کریں۔ دوپہرکے کھانے میں سبزی گوشت ،جپاتی کے ساتھ اور رات کے کھانے میں بھی ہلکی زود ہضم غذا کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ آج کل سیب ،امررود، انگور، کیلا، وغیرہ عام دستیاب ہیں۔ان میں سے کسی ایک پھل کو استعمال کرنے سے جسم کو بھرپور توانائی حاصل ہوتی ہے۔رمضان کے بعد بھی اسی نظم و ضبط اور اعتدال کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.